حمزہ شہباز سے رمیز راجہ کی ملاقات، وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرادی

حمزہ شہباز سے رمیز راجہ کی ملاقات، وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرادی
حمزہ شہباز سے رمیز راجہ کی ملاقات، وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر حمزہ شہباز نے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئندہ سیریز کیلئے پی سی بی کے ساتھ مل کر انتظامات کیے جائیں گے اور مکمل سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی، پنجاب حکومت نے پہلے بھی اکیڈمیز قائم کیں، اگلے بجٹ میں  بھی کریں گی۔

مزید :

کھیل -