سڑک ہے یا قالین؟ لوگوں نے سڑک کو ہاتھوں سے اٹھا دیا

سڑک ہے یا قالین؟ لوگوں نے سڑک کو ہاتھوں سے اٹھا دیا
سڑک ہے یا قالین؟ لوگوں نے سڑک کو ہاتھوں سے اٹھا دیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والی ایک ویڈیو میں دیہاتیوں کو اپنے ہاتھوں سے ایک نئی تعمیر شدہ سڑک کو 'اٹھاتے' ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ عجیب واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا۔ 38 سیکنڈ کے کلپ میں ایک قالین جیسا مواد دکھایا گیا ہے جو سڑک کے نیچے براہ راست رکھا گیا ہے، جسے ایک مقامی ٹھیکیدار نے بنایا تھا۔ گاؤں والوں کو مقامی ٹھیکیدار کے ناقص کام پر تنقید کرتے ہوئے سنا جاتا ہے۔ ٹھیکیدار کا نام  رانا ٹھاکر بتایا جا رہا ہے۔

فری پریس جرنل کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع جالناکے امباد تعلقہ کے ایک حصے کرجت ہست پوکھاری میں پیش آیا۔ یہ سڑک وزیراعظم گرام سڑک یوجنا (پی ایم رورل روڈ سکیم) کے تحت بنائی گئی تھی۔ آؤٹ لیٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر کے لیے جرمن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس کا  یہ وعدہ کھوکھلا نکلا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -