قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس وزیر اعظم کے دورہ ترکیے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف آج شام کو ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے۔