بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانے والے آنےوالے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے؛ شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانے والے آنےوالے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے،پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرےگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ بہترہے کہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے سب جیل قراردےدیاجائے تاکہ صحافیوں کےلئے آسانی ہو، پی ڈی ایم کو رسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں ،(ن )لیگ پی پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے ، فائدہ پی پی پی اٹھائے گی، پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔
اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لیےسب جیل قراردےدیاجائےتاکہ صحافیوں کےلیےآسانی ہوPDMکورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں (ن) لیگpppعنقریب آمنےسامنےہوں گے فائدہpppاُٹھائے گی پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسےدھوم دھام سےبنایاگیاتھاویسےہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 2, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ خوردنی اشیاء 50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پرہے، مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے ،دھوکہ دہی پہ مبنی بجٹ پیش کیاجائے گاکفن دفن کومفت قراردیاجائے،7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے ،گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا،اللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔
خوردنی اشیاء50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورےپرہےمسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہےدھوکہ دہی پہ مبنی بجٹ پیش کیاجائےگاکفن دفن کومفت قراردیاجائے7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہےگرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سےنکال سکتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 2, 2023