صباقمر کا "پسوڑی" گانے پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صباقمر کا "پسوڑی" گانے پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صباقمر کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ  صبا قمر کی  مشہور ترین گانے "پسوڑی" پر رقص کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ انڈسٹری کو ایک کے بعد ایک  سپر ہٹ ڈرامے دینے والی خوبرو  اداکارہ صبا قمر نے ادکاری، وی لاگنگ کے بعد اب ہدایتکاری کے شعبےمیں بھی قدم رکھ دیا ہے۔صبا قمر بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔حال ہی میں صبا قمر ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں کہ  اس دوران انہوں نے  مشہور ترین گانے "پسوڑی" پر ڈانس کیا۔

اس ڈانس  ویڈیو کا سوشل میڈیا پر  آنا ہی تھا کہ مداحوں نے اُن کے کام ، ڈانس اور اداکاری کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔مداحوں کا ا س پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ صبا قمر با صلاحیت فنکارہ ہیں۔

دوسری جانب صبا قمر نے اپنی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ" زندگی میں میرا مشن صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ کچھ جذبے، کچھ ہمدردیاں، کچھ مزاح، اور کچھ انداز کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرنا ہے۔"

مزید :

تفریح -