" خوشی ہوتی ہے جب لوگ مجھے دیکھ کر ورزش کرتے ہیں"،ثنا نواز

" خوشی ہوتی ہے جب لوگ مجھے دیکھ کر ورزش کرتے ہیں"،ثنا نواز

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لاءئن)پاکستانی معروف اداکارہ ثنا نواز نے کہا ہے کہ "انہیں اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب لوگ ان کی فٹنس کو دیکھ کر ورزش شروع کردیتے ہیں ۔"

تفصیلات کے  مطابق ثنا نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی فٹنس کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ" میری فٹنس کا کوئی خفیہ راز نہیں، وہ ورزش کرنے سمیت دوسرے کام کرتی ہیں، اس وجہ سے وہ فٹ نظر آتی ہیں،انہیں اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب دوسرے ان کی دیکھا دیکھی ورزش کرنے لگتے ہیں۔" ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ"نواز ان کے والد کا نام ہے، اور وہ شادی سے قبل ثنا نواز ہی کہلاتی تھیں لیکن رشتے میں بندھنے کے بعد وہ فخر ہوگئی تھیں۔"انہوں نے کہا کہ" اب وہ فخر نہیں رہیں، اس لیے وہ ثنا نواز کہلاتی ہیں۔ "اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "ان پر پاکستان کو فخر ہے کہ اب وہ فخر نہیں رہیں۔"

مزید :

تفریح -