جیل میں یاسمین راشد کی حالت ٹھیک نہیں، خدیجہ شاہ کی عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں یاسمین راشد کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئیر کی ہے جس میں خدیجہ شاہ کا کہنا ہے کہ جیل میں رات بھر یاسمین راشد کی حالت بہت خراب رہی ہے تمام لوگ ان کے لیے آواز اٹھائیں۔
Khadijah Shah informs that senior PTI leader Dr Yasmin Rashid is very unwell in prison. We must raise our voice for her. pic.twitter.com/4p3oYbZKBK
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 2, 2023
ایک دوسرے ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’’ہم کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ یہ مسلط شدہ لوگ ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں اور بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہیں ہیں۔ آئین اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے‘‘