آدمی کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مقام ویٹی کن کی مرکزی قربان گاہ پر برہنہ ہوگیا، کس بات کا احتجاج کر رہا تھا؟

آدمی کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مقام ویٹی کن کی مرکزی قربان گاہ پر برہنہ ...
آدمی کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مقام ویٹی کن کی مرکزی قربان گاہ پر برہنہ ہوگیا، کس بات کا احتجاج کر رہا تھا؟
سورس: Public Domain

  

ویٹیکن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مقام  ویٹیکن  میں  سینٹ پیٹرز باسیلیکا کا دورہ کرنے والے ایک شخص نے اپنے کپڑے اتار دیے اور چرچ کی مرکزی قربان گاہ پر برہنہ کھڑا ہو گیا۔ اس شخص  کا یہ یوکرین میں جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تھا۔
اس شخص کی پیٹھ پر پینٹ کیا گیا تھا جس میں یوکرین کے بچوں کو بچانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس شخص نے ناخنوں سے اپنے جسم کو بھی زخمی کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ویٹیکن کے محافظوں نے اس شخص کو جس کی شناخت نہیں کی گئی، اطالوی پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر کو باسیلیکا کے بند ہونے سے ٹھیک پہلے پیش آیا۔ کئی اطالوی میڈیا ویب سائٹس نے سیاحوں کی طرف سے لی گئی اس واقعے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -