گزشتہ روز وائر ل ہونیوالی ویڈیو کی جسٹس فائز عیسیٰ نے وضاحت کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز وائرل ہونیوالی ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس شریعت کورٹ کی تقریب حلف برداری کے دوران وہ جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ کو مبارک باد دینے گئے تھے، اس دوران ان کی چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے سے سلام دعا کے بعد حال احوال دریافت کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس شریعت کورٹ کی اہلیہ سے ملاقات کے بعد وہ شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس سے ملاقات کر ہے تھے جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھی وہاں پہنچ گئے ، چونکہ میں پہلے چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے ملاقات کر چکا تھا اس لیے اس بار ان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ حقائق کو مسخ کرکے متنازعہ بیانیہ گھڑنے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا، قرآن میں بھی حکم ہے کہ خبر کو پھیلانے سے پہلے اس کی تحقیق کرو ۔