پانامہ لیکس سے متعلق سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

پانامہ لیکس سے متعلق سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
پانامہ لیکس سے متعلق سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست 7 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کردی ۔ 

جسٹس سردارطارق مسعود اورجسٹس امین الدین خان پرمشتمل بینچ 9 جون کو  کیس کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سراج الحق سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے 2016 میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی  گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کےخلاف تحقیقات کی جائیں۔ 

مزید :

قومی -