آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر  چوہدر ی شجاعت حسین نے کہا ہے سیاست ہوتی رہے گی پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا، سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں۔

تفصیل کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہورمیں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ملاقات میں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور، وفاقی وزیر چو ہدری سالک اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع بھی شریک ہوئے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چائیے،تمام سیاسی پارٹیاں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں،سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا، سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں۔انہوں  نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافے کیا جائے۔

مزید :

قومی -