رئیل سٹیٹ سیکٹر کے لیے بری خبر، حکومت نے بھاری ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی

Jun 02, 2024 | 09:46 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کوٹیکس نیٹ میں لانے،جائیدادبیچنے ،خریدنے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے.

ہم نیوز کے مطابق کسی بھی عرصے سے قطع نظر گین ٹیکس لینے پر غور کیاجارہا ہے، ذاتی غیر منقولہ جائیداد کی تعریف تبدیل کرنے پر بھی غور جا ری ہے، مختلف شہروں میں رئیل اسٹیٹ کی قدر کے گوشواروں میں بھی اضافہ کیاجاسکتا ہے۔5کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر تین فیصد، 7 کروڑ تک 4 فیصد اور 10 کروڑ کی جائیدادوں پر 7 فیصد ٹیکس جائیداد بیچنے والوں سے لیاجائےگا۔ کیپٹل گین کو انکم میں شامل کرنا بھی زیر غور ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پروگریسو ٹیکسیشن کے تقاضوں کے تحت جائیدادوں کے لین دین پر 5کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر تین فیصد، 7 کروڑ تک کی مالیت کی جائیدادوں پر 4 فیصد اور 10 کروڑ کی جائیدادوں پر 7 فیصد ٹیکس بیچنے والوں سے لیاجائےگا ۔

مزیدخبریں