بپاشا باسو ہدایتکار سدھارتھ پی ملہوترا کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی
ممبئی (اے این این) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو جو ان دنوں فلم ہمشکلز کی عکسبندی میں مصروف ہیں اب سدھارت پی ملہوترا کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔سدھارتھ پی ملہوترا جو فلم وی آر فیملی کی ہدایات دے چکے ہیں نئی فلم کے لیے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔ سدھارتھ پی ملہوترا جواپنی نئی فلم کے زریعہ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں نے اپنے اس منصوبے کے متعلق مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ بپاشا باسو نے ان کے ساتھ کام کرنے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کرنے پر سدھارتھ پی ملہوترا نے کہا کہ بپاشا باسو سے فلم کے سلسلہ میں رابطہ ہوا ہے اور انھوں نے اس منصوبہ کوبہت پسند کیا ہے اور وہ ہمارے ساتھ کام کرنے پر راضی ہیں تاہم اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ آنے والے چند روز کے دوران کرلیا جائے گا ۔زرائع کے مطابق سدھارتھ ملہوترا ان دنوں فلم کے اسکرپٹ پر تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اسے جلد ہی مکمل کرنے کے بعد اگلے ماہ یعنی مارچ میں فلم کی مکمل کاسٹ کو بھی فائنل کرکے باقائدہ اعلان کردیا جائے گا۔بپاشا باسو کا کہناہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اپنی نئی فلم کے سلسلہ میں مجھے سے رابطہ کیا ہے مجھے ان کا یہ منصوبہ بہت پسند آیا ہے رسمی طور پر ان کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔