شاہ رخ اور کاجل پھراےک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

شاہ رخ اور کاجل پھراےک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ممبئی(اے این این) مشہور و معروف سدا بہاررومانوی فلم” دل والے دلہنیا لے جائینگے“کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے اور یہ فلم کئی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کرچکی ہے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ہدایت کار ادتیہ چوپڑا ان دنوں اپنی کامیاب ترین فلم کا سیکویل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم کا نام ممکنہ طور پر دلہنیا چلی دل والے کے ساتھ ہوگا اور اس میں شاہ رخ خان اور کاجل ایک مختصر سے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم میں ادا کار فرحان خان اور اداکارہ مہیکا شرما مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ دیگر اداکاروں میں بومن ایرانی اور پریش راہول کو کاسٹ کیا گیا ہے جو انوپم کھیر اور امریش پوری کا کردار ادا کریں گے۔

مزید : کلچر