آسکر ایوارڈز کے منتظمین بارش کی پیش گوئی سے پریشان

آسکر ایوارڈز کے منتظمین بارش کی پیش گوئی سے پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (آئی این پی)بس چند گھنٹوں کی دوری ہے اور پھر شروع ہوگا آسکر کا میلہ، جس کی تیاریوں کو بس آخری ٹچ دیا جارہا ہے۔اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں سجے کا آسکر کا میلہ ،کوڈک تھیٹر کے باہر اور اندر تو کارکن اس کی تیاریوں میںجتے پڑے ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز کے بڑے بڑے مجسمے بھی سجا دئیے گئے ہیں۔ تزین و آرائش ایسی ہورہی ہے کہ پہلے جیسے کبھی نہ ہوئی ہو۔لیکن محکمہ موسمیات نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید اس دن بارش ہو جائے،جس نے منتظمین کو پریشان کردیا۔ اسی سلسلے میں ریڈ کارپٹ والی جگہ کو بارش سے بچانے کے لیے پلاسٹک کی چھت بنائی جارہی ہے۔آسکر ایوارڈز کی یہ تقریب اتوار کو سجے گی جسکا انتظار ہر فنکار کو سارا سال رہتا ہے

مزید :

کلچر -