پی ٹی وی لاہور مرکز پروگرام ” مجھ سے ہے زمانہ“ ریکارڈ

پی ٹی وی لاہور مرکز پروگرام ” مجھ سے ہے زمانہ“ ریکارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کی پروڈیوسر نیلم یونس نے 50 منٹ دورانیے کا ” مجھ سے ہے زمانہ“ ریکارڈ کیا ہے۔ یہ پروگرام خواتین ڈے کے حوالے سے تیار کیا گیا۔ 8 مارچ کو پی ٹی وی ہوم سے آن ائیر ہو گا کیونکہ 8 مارچ ویمن ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ پروگرام میں خواتین کی کاوشوں اور انکے مسائل پر بات کی گئی ہے۔ معاشرتی نظام میں خواتین فعال کردار ادا کرتی ہیں بالخصوص دیہات میں رہنے والی خواتین کھیتوں میں کھلیانوں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی دیکھائی دیتی ہیں جبکہ ہمارے ملک کی معیشت کا 70% تعلق دیہات سے ہے۔ پروگرام کی میزبان عالیہ شاہ اسکرپٹ رخسانہ نور کا ہے شرکاءگفتگو میں ڈاکٹر عارفہ سیدہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر تاحرہ اقبال روشنائے ظفر ،کنول کے نام شامل ہیںَ۔اس پروگرام کے میڈیا کو آرڈینیٹر افسر تعلقات عامہ محمد حیات سیف ہیں۔

مزید : کلچر