قوال بدر میانداد کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی

قوال بدر میانداد کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر)ملک کے معروف قوال بدر میانداد کی ساتویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحول کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962ءکو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔ ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ بدر میانداد نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو ےہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کےلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ بدر میانداد جن کے البمز امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا ، بھارت اور ےورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کئے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007ءکو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔ برسی کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

جس میں فن قوالی کےلئے بد ر میانداد کی طویل خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید : کلچر