میڈیا نوجوان فنکاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا ، کیٹ ونسلیٹ

میڈیا نوجوان فنکاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا ، کیٹ ونسلیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)بالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میڈیا والوں نے انہیں تنگ کرنا چھوڑ دیا ہے اور اب انہیں عزت دی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ کیریئر کے عروج پر مجھے میڈیا اور پاپا رازی فوٹو گرافرز کی طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہر کوئی میرے اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے سیکنڈل کے حوالے سے خبریں چھاپ رہا تھا لیکن اب کافی وقت گزر چکا ہے، میں عمر رسیدہ ہو چکی ہوں، لوگوں نے اور میڈیا نے اب مجھے عزت دینا شروع کیا ہے اور مجھے یہ اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نوجوان فنکاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا اور ان کی زندگی کے تمام گوشوں کو بے نقاب کرنے کے در پے ہوتا ہے۔ کیٹ ونسلیٹ ان دنوں فلموں میں مصروف ہیں، رواں سال ان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی

مزید :

کلچر -