جلد ہی پاکستان آنے کاارادہ رکھتے ہیں،وینا ،اسد بشیر

جلد ہی پاکستان آنے کاارادہ رکھتے ہیں،وینا ،اسد بشیر

لاہور(آن لائن) اداکارہ ویناملک امریکا میں سسرالیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے بعد خاوند کے ہمراہ برطانیہ پہنچ گئیں۔لندن میں قیام کے دوران ویناملک اوراسد بشیراپنے قریبی دوستوں اور عزیزواقارب سے ملاقاتیں کرینگے جب کہ ان کے اعزازمیں ہونے والی دعوتوں میں بھی شریک ہونگے۔ برطانیہ آمد پروینا ملک اوراسد بشیر نے میڈیا کوبتایا کہ برطانیہ میں بسنے والے ہمارے قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب کی جانب سے ہمیں دعوت دی گئی تھی جس کی وجہ سے ہم یہاں پہنچیں ہے۔ یہاں قیام کے دوران جہاں ہم تقریب میں شرکت کرینگے وہیں لندن کے خوبصورت مقامات کی سیر بھی کرینگے، لیکن یہاں ہونے والی تقریبات کیسی ہونگی اس بارے فی الحال توکچھ نہیں بتاسکتے۔مگرہمیں امید ہے کہ یہاں پربھی ہم دونوں اپنی زندگی کے یادگارلمحات گزاریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکا میںقیام کے دوران ہم نے امریکا کی سیر کے ساتھ ساتھ وہاں ہونے والی تقریبات بارے سوچانہ تھا کہ وہ اس قدر شاندارہونگی۔

سمندرکے بیچ ولیمہ کی تقریب نے توخوابوں کی دنیا میں پہنچادیا تھا۔ اس کے علاوہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں خوبصورت مقامات کی سیر نے بھی زندگی کے یادگارلمحات میں جگہ بنالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی پاکستان آنے کاارادہ بھی رکھتے ہیں کیونکہ پاک وطن میں بھی اس طرح کی ہی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔

مزید : کلچر