ماہ نورکی تھیٹر واپسی پرستاروں کا شاندار استقبال

ماہ نورکی تھیٹر واپسی پرستاروں کا شاندار استقبال

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ ،ماڈل وپرفارمرماہ نورکی تھیٹر واپسی پرستاروں کا شاندار استقبال اداکارہ کے نئے ڈانس آئٹم پر منچلے بھنگڑا ڈالتے رہے۔ ماہ نورنے پروڈیوسر ارشد چودھری کے ڈرامے ”کملی“ میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی کاسٹ میں نسیم وکی‘ افتخار ٹھاکر‘ خوشبو‘ صائمہ خاں‘ سدرہ‘ نور‘ ظفری خاں‘ سردار کمال‘ آصف اقبال‘ علی ناز‘ عابد چارلی اور طاہر نوشاد شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر راحیل شاہ اور ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں۔ ماہ نور نے”پاکستان“کو بتایا کہ میں نے شائقین کے لئے ایک خصوصی آئٹم سانگ تیار کیا ہے جو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر