بالی وڈ فلم ”ٹواسٹیٹس“ 18 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

بالی وڈ فلم ”ٹواسٹیٹس“ 18 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (اے این این) بالی ووڈ فلم ”ٹو اسٹیٹس“ 18 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بالی ووڈ فلم ”ٹو اسٹیٹس“ جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ فلم 18 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی چیتن بھگت کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔ کہانی بھارتی دو مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی ہے جنہیں والدین کو اپنی شادی کے لئے منانے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کی ہدایات ابھیشک ورمن نے دی ہے۔ فلم کا میوزک شنکراحسان لوئے نے دیا ہے جبکہ یہ ساجد نادیہ والا اور کرن جوہر کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

مزید : کلچر