ایڈونچر فلم” جیوپٹرایسینڈنگ“ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا

ایڈونچر فلم” جیوپٹرایسینڈنگ“ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک (اے این این) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ“کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اینڈی وچوئسکی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی خود کو عام سی انسان تصور کرنے والی غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسکی تاریخِ پیدائش کی اہمیت کی وجہ سے اسے یونیورس کا اگلا لیڈر منتخب کرلیا جاتا ہے۔ اس بھاری ذمہ داری کے بعد لڑکی کا سامنا دوسرے سیارے سے آنے والے ایک ایسے طاقتور شخص سے ہوتا ہے جو اسے قتل کرکے تمام تر طاقت ہتھیانا چاہتا ہے۔

گرانٹ ہِل، اینڈی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکارہ مِلا کیونس اورمعروف اداکار شیننگ ٹیٹم نے نبھایاہے جنکے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایڈی ریڈمین،شین بیم،ڈوگلز بوتھ اور جیمز ڈیگری شامل ہیں۔ وارنر بروس پکچرزکے تحت مکمل ہونے والی مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور سائنس فکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ“ رواں برس 25جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید : کلچر