عابد شیر علی کا جمشید دستی کو وینا ملک کہنے پر شوبز حلقوں کا ملا جلا رد عمل

عابد شیر علی کا جمشید دستی کو وینا ملک کہنے پر شوبز حلقوں کا ملا جلا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایم این اے جمشید دستی کو فلمی فنکارہ وینا ملک کی طرح سستی شہرت حاصل کرنیوالی شخصیت قرار دیا ہے اور مزید جمشید دستی کو ذہنی طور پر بھی درست نہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ وینا ملک قرار دینے پر شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ہدایتکار جمشید نقوی نے کہا کہ مجھے سیاست سے خاص دلچسپی نہیں ہے مگر وینا ملک نے بھی مختلف انداز جو بہروپ بھرے وہ ایک اچھی فنکارہ کے طور پر نہیں تھے۔ڈائریکٹر مسعود بٹ نے کہا کہ سیاست کے جھگڑے سیاستدان جانیں مگر وینا ملک کو خوامخواہ شامل کرنا مناسب نہیں۔میڈم سنگیتانے کہا کہ میں جمشید دستی کو جانتی نہیں۔ مگر وینا ملک بھی ایک ناتجربہ کار اداکارہ ہیں اسے معاف کر دینا چاہئے۔سٹار میکر جرار رضوی نے کہا کہ اس وقت ہمارے سیاستدانوں کی اکثریت بھی وینا ملک سے زیادہ آگے جارہی ہے۔ لہٰذا خالی وینا ملک کو الزام دینا مناسب نہیں۔ محمد پرویز کلیم نے کہا کہ وینا ملک کی وجہ سے سیاستدان زیادہ مشہور ہیں۔
 لہٰذا ہماری فنکارہ ہی توجہ کی مرکز بنی ہے۔ پروڈیوسر یاسین ملک نے کہا کہ عابد شیر علی نے جمشید دستی کو پارلیمنٹ کی وینا ملک قرار دیکر اپنی ہی پارلیمنٹ کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ اداکار علی عباس سیدنے کہا کہ اس وقت حکمرانوں‘ سیاستدانوں اور فنکاروں سمیت سبھی پریشان ہیں۔ اس لئے ایسی باتیں کرنا مناسب نہیں۔ اداکار عباس باجوہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میدان پر الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ سلسلہ چلتا ہی رہتا ہے۔ڈائریکٹر اے حفیظ نے کہا کہ میڈیا پر منفی خبروں کی اشاعت سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ ہمیں ایسی خبریں اور احمق بیانات اخباروں میں چھپانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ بھی فنکاروں کی اکثریت نے وینا ملک کی مثال دینے پر عابد شیر علی کے بیان کو بھی مثبت قرار نہیں دیا اور کہا کہ سیاستدان اپنے جھگڑوں میں فنکاروں کی مثالیں نہ دیں تو اچھا ہے۔

مزید :

کلچر -