شہزاد چندا اور مون رفیق کی اے پلس مارننگ شو میں شرکت
فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز شہزاد چندا ور مون رفیق نے گزشتہ روز اے پلس کے مارننگ شو”میری صبح حسین ہے“میں بطور مہمان شرکت کی۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چندا نے بتایا کہ مارننگ شو میں شرکت زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے ۔اس پروگرام کی میزبان ہمارے ملک کی نامور ماڈل و اداکارہ جویریہ عباسی ہیں انہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد میزبانی کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے ۔مون رفیق نے کہا کہ جویریہ عباسی کی دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔اس مارننگ شو کے کو آرڈینیٹر اسلم سعید ہیں۔