ر روی بوپارا نے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کر لی

ر روی بوپارا نے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کر لی

کنگسٹن(سپورٹس ڈےسک ) انگلش آل راﺅنڈر روی بوپارا نے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ سو ایک روزہ میچ کھیلنے والے 18 ویں انگلش کھلاڑی بن گئے۔ بوپارا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز پال کالنگ ووڈ کو حاصل ہے۔ انہوں نے 197 میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ بوپارا نے 2007ءمیں انگلینڈ کی طرف سے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا، سات سالہ کیریئر کے دوران انہیں آﺅٹ آف فارم اور فٹنس مسائل کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمیشہ سخت محنت کو جاری رکھا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے سو میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 وہ اس میچ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے اور 23 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔بوپارا نے اب تک سو میچ کھیل کر 2329 رنز اور 33 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی