سندھ گیمز کا آغازکل ہو گا ،800 ایتھلیٹس قسمت آزمائی کرینگی

سندھ گیمز کا آغازکل ہو گا ،800 ایتھلیٹس قسمت آزمائی کرینگی

کراچی (اے پی پی) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن (ایس او اے) کے زیر اہتمام چار روزہ سندھ گیمز کا آغاز کلکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر میں ہو گا۔ ایس او اے کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں کے مطابق اولمپک گیمز کے حوالے سے آفیشل لوگو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار روزہ گیمز میں صوبے بھر سے 800 کے قریب مرد و خواتین ایتھلیٹس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

 گیمز میں مرد ایتھلیٹس کے درمیان ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، باکسنگ، بیڈمنٹن، سائیکلنگ، فٹ بال، جمناسٹک، ہاکی، ہینڈبال، جوڈو، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، سوئمنگ، والی بال، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ خواتین ایتھلیٹس ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال، جوڈو، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو ایونٹس میں قسمت آزمائی کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی