شاہد آفریدی 34 برس کے ہو گئے ،سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی

شاہد آفریدی 34 برس کے ہو گئے ،سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی

اسلام آباد،جہانیاں(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی بروز ہفتہ34 برس کے ہو گئے ہیں ان کی سالگرہ یکم مارچ ہفتہ کو جوش و خروش سے منائی گئی۔ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداحوں اور کرکٹ شائقین نے سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیاجس میں کیک کاٹے گئے اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ بیرون ملک منائی ۔شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ءکوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل راﺅنڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی