پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے،ظہیرعباس

پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے،ظہیرعباس

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم کے چیف کرکٹ کنسلٹنٹ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں پاکستان کی مضبوط باﺅلنگ اور بھارت کی بیٹنگ کا مقابلہ ہو گا۔ ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ دونوں ٹیموں میں کمزوریاں موجود ہیں، اگر ہماری بیٹنگ کمزور ہے تو بھارت کی باﺅلنگ اسلئے جو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اس کی جیت کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دونوں ٹیمیں متوازن ہیں اور مجھے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے تاہم جو ٹیم اعصاب کو قابو میں رکھے گی جیت اسی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ ایک جتنا ہی اہمیت کا حامل ہے اسلئے دونوں جیت کی کوشش کریں گی اور میرے خیال میں شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ہمارے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ فری مائنڈ سے میدان میں اتریں اور انہیں بھارت کو زیر کرنے کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے پہلے میچوں میں کھلاڑیوں نے جہاں پر غلطیاں کیں انہیں آگاہ کر دیا ہے، امید ہے کہ وہ اگلے میچوں میں انہیں دوبارہ نہیں دوہرائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی