دبئی اوپن ، اعصام الحق اور بوپنا نے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

دبئی اوپن ، اعصام الحق اور بوپنا نے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

دبئی(سپورٹس ڈےسک ) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی نے دبئی اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا ڈینیئل نیسٹر اور نیناڈ زمونجک سے مقابلہ ہوا جس میں انہوں نے مخالف جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ اعصام الحق اور روہن بوپنا نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں ٹی بیڈنارک اور ایل ڈلوہی کو 2-6 اور 0-6 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی