سابق کپتان انضمام الحق کل 44ویں سالگرہ منائیں گے

سابق کپتان انضمام الحق کل 44ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور،جہانیاں(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بروز سوموار چوالیس برس کے ہو جائیں گے 3مارچ بروز سوموار ان کی 44ویں سالگرہ ہو گی۔انضمام الحق 3مارچ 1970ءکو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیںان کو انضی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انضمام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے میچ22نومبر 1991ءکو ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی