فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران سائبر حملوں کا انکشاف

فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران سائبر حملوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے اےن اےن ) برازےل مےں رواں سال جون مےں کھےلے جانے والے فےفاورلڈ کپ کے دوران سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے ۔برازیل سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ انٹرنیٹ کے ذریعہ اس ورلڈ کپ مےں رکاوٹ پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان حملوں کے لئے کچھ نامعلوم لوگوں نے ایک گروپ بنایا ہے جس نے سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے خلاف برازیل میں احتجاج ہوتے رہے ہیں جس مےں کچھ لوگ اس مہنگے انعقاد کو فضول خرچی قرار دےتے ہےں ۔ اس ورلڈ کپ انعقاد پر 8.4 ارب پونڈ کی لاگت کا انداز لگاےا گےا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ برازیل کی فوج بھی ےہ قبول کر چکی ہے کہ وہ فےفا ورلڈ کپ کو مکمل طور پر تحفظ فراہم نہیں کرسکے گی ۔
فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہے گی۔ اےک خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ انہوںنے اپنی منصوبہ بندی پہلی ہی بنا لی ہے انہےں نہےں لگتا ہے کہ فوج انہےں روکنے کے لئے بہت کچھ کر سکتی ہے ۔