نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دےدی

نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دےدی

کوئنز پارک (سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 32 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ سوفی ڈیوائن 40 اور کپتان سوزی بیٹس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 88 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ نتاشا میکلین 22 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ انگلینڈ ویمن کی طرف سے سوفی ڈیوائن اور ہیلی جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی