پاکستان کے بھارت سے میچ جیتنے کے چانسز ز زیادہ ہیں، شائقین کرکٹ

پاکستان کے بھارت سے میچ جیتنے کے چانسز ز زیادہ ہیں، شائقین کرکٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کو شکست دے دی تو ہمیں اتنی خوشی ہوگی کہ ناقابل بیان ہے پاکستان کی ٹیم اگر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے توہ بھارت کوہ شکست دینا کوئی مشکل کام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے روز نامہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ میچ پر گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مبین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظارشدت سے کررہے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس میچ میں بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے نعمان نے کہا کہ پاکستان کے جیتنے کے چانسز زہیں کیونکہ اس وقت ٹیم متوزن ہے ٹیم کے کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ نظر آرہا ہے پرویز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں اور امید ہے کہ بھارت کو شکست سے دوچار کریں گے ہمیں اس میچ کا انتظار ہے او ر ٹیم کی کامیابی پر ہم جشن منائیں گے۔

 ندیم اور بابر نے کہا کہ پاکستان نہ صرف آج بھارت کو شکست دے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایشیا ءکپ کا فاتح بھی ہوگا انہوں نے کہا کہ بھارت کوشکست دینا بہت ضروری ہے ۔

اور اس کےلئے پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں نائلہ، راحیلہ اور نبیلہ نے کہا کہ ہم آج کا میچ مل کر دیکھیں گے اور اس کے لئے ہم نے پوری تیاری کرلی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری ٹیم ہماری امیدوں پر پورا اترے گی اور ہمیں جیت کاتحفہ دے گی ہمیں یقین ہے کہ ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی عاقل، شجر، حسن اور فضل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر ہمیں فخر ہے او ر ہماری ٹیم ہماری امیدوں پر پورا ترتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہگی اور اس جیت کےلئے ہم دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس ایونٹ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی اور بھارت کےخلاف جیت کا شدت سے انتظار ہے علیان، موہد ، بشیر اور علی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دعا گو ہیں اور ہم مل کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے ہم ہمیشہ پاکستان ور بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو مل کر د یکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پاکستان جیت جائے اور امید ہے کہ آج ہماری یہ خواہش ضرورپوری ہوگی اور پاکستان کرکٹ ٹیم ضرورت کامیابی اپنے نام کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی