مائیکل لمب ون ڈی ڈیبیو میں سنچری بنانےوالے نویں بلے باز بن گئے

مائیکل لمب ون ڈی ڈیبیو میں سنچری بنانےوالے نویں بلے باز بن گئے

اینٹیگا(سپورٹس ڈےسک) مائیکل لمب ون ڈے ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے نویں اور انگلینڈ کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، 34 سالہ اوپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے 117 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اس طرح وہ ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے نویں اور انگلینڈ کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے یہ کارنامہ ڈینس امیس نے آسٹریلیا کے خلاف 1972 میں انجام دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیسمونڈ ہینز، زمبابوے کے اینڈی فلاور، پاکستان کے سلیم الٰہی، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، روب نکل، جنوبی افریقا کے کولن انگرم اور آسٹریلیا کے فلپ ہیوز اپنے پہلے ون ڈے میچ میں سنچریاں بنا چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی