میدان اور کپتان بدل گئے ،گوروں کی قسمت نہ بدلی

میدان اور کپتان بدل گئے ،گوروں کی قسمت نہ بدلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اینٹیگا (سپورٹس ڈےسک) ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم 270 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز سکور کر سکی۔ پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے کپتان سٹورٹ براڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ ڈوئن براوو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں لینڈل سمنز 65 ، ڈیرن سیمی 61 اور ڈوئن سمتھ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
 انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز سکور کر سکی۔ اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے اوپنر مائیکل لمب نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ معین علی نے بھی ڈیبیو میچ میں اچھی بیٹنگ کی اور 44 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے دو جبکہ روی رامپال، ڈوئن براوو، ڈیرن سیمی اور ڈوئن سمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈوئن براوو کو آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔