رچی رچرڈسن، اینڈی روبرٹ اور کورٹلی ایمبروز کو سر کا خطاب مل گیا

رچی رچرڈسن، اینڈی روبرٹ اور کورٹلی ایمبروز کو سر کا خطاب مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن (سپورٹس ڈےسک ) سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن، فاسٹ باﺅلرز اینڈی روبرٹ اور کورٹلی ایمبروز کو سر کے خطاب سے نواز دیا گیا۔ تینوں لیجنڈ کھلاڑیوں کو کرکٹ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز کے وزیر اعظم بالڈوین سپنسر بھی موجود تھے۔
، گورنر جنرل لوسی لیک ٹیک نے اس موقع پر رچی رچرڈسن، کورٹلی ایمبروز اور اینڈی روبرٹ کو سر کی ڈگری پیش کی۔