پاکستان نے پری کوالیفائنگ جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا

پاکستان نے پری کوالیفائنگ جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا

کوالالمپور (سپورٹس ڈےسک) پاکستان نے پری کوالیفائنگ جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا زون ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں شام کو 2-1 سے شکست دی۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کے زید مجاہد نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف شام کے کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی، شام کے کھلاڑی نے دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے محمد مدثر کو زیر کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن ڈبل مقابلے میں زید مجاہد اور محمد مدثر نے شاندار کھیل کی بدولت حریف جوڑی کو ہرا کر میچ میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی