چین میں چھرا گروپ نے 28 افراد مار دیئے، 113 زخمی

چین میں چھرا گروپ نے 28 افراد مار دیئے، 113 زخمی
چین میں چھرا گروپ نے 28 افراد مار دیئے، 113 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں چھرا بردار گروپ نے ایک ریلوے سٹیشن کے قریب حملہ کر کے کم از کم 28 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 113افراد زخمی ہو گئے۔جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونن صوبے کے کینمنگ ریلوے سٹیشن پر حملہ کرنے والوں پر مقامی پولیس نے فائرنگ کر کے پانچ کو ڈھیر کردیا ۔ فوری طور پر حملہ آوروں کی اس کارروائی کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ 

مزید : بین الاقوامی