پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن ، 15مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن ، 15مشتبہ افراد گرفتار

لا ہو ر (کرا ئم سیل )شہر میں ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے پولیس نے مختلف جگہوں پر سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بتاےا جاتا ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے لاہور پولیس کو خبردار کےا ہے کہ طالبان کی جانب سے دھمکےوں کے بعد سکےورٹی ہائی الرٹ کردی جائے اور مشتبہ افراد کو فوری گرفتار کےا جائے جس پر سی سی پی او لاہور شفےق احمد کے حکم پر پولےس نے ممکنہ دہشت گردی کے پےش نظر لوئر مال ،داتا دربار کی حدود ،گرےن ٹاﺅن ،ٹاﺅن شپ ،رائے ونڈ ،شاہدرہ ،بادامی باغ ،چوہنگ ،شےرا کوٹ ،نواں کوٹ،سمن آباد سرکل و دےگر جگہوں پر سرچ آپرےشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلےا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں مےں اےک مشتبہ شخص کا تعلق جنوبی وزےر ستان سے بتاےا جاتا ہے جس کو تفتےش کےلئے خفےہ اداروں کے حوالے کردےا گےاہے۔

مزید : علاقائی