35 سالہ خاتون کو دو افراد نے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

35 سالہ خاتون کو دو افراد نے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(کرا ئم سےل )تھانہ شادباغ کے علاقے میں داتا دربار سلام کے لیے آنے والی 35 سالہ خاتون کو دو افراد نے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ (ش) گوجرانوالہ سے لاہور داتا دربار سلام کرنے کے لئے آ رہی تھی کہ شاہدرہ موڑ پر اتر گئی ۔ وہاں پرکھڑے موٹر سائیکل سوار جمشید عرف ہیرا نے اسے راستے بند ہونے کا بہانہ بنا کر ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور شادباغ بھماں جھگیاں کے قریب فیکٹری میں لے آیا۔وہاں پہلے سے موجود چوکیدار اور جمشید عرف ہیرا نے (ش) کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد فیکٹری سے باہر پھینک دیا اور دونوںفرار ہو گئے ۔مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے (ش) کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہےں۔

مزید : علاقائی