شفیق آباد ، نامعلوم50سالہ شخص کی لاش برآمد

شفیق آباد ، نامعلوم50سالہ شخص کی لاش برآمد

لا ہو ر (کرا ئم سےل ) شفیق آباد کے علاقہ سے نامعلوم50سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پرلاش کو مردہ خانہ میں جمع کروادیا۔بتایاگیاہے کہ شفیق آباد کے علاقہ میٹرو بس کے پل کے نیچے واقع پچاس سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوشناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروانے کے بعدورثا کی تلاش شروع کردی ۔ایس ایچ او شفیق آباد حسنین حیدرنے بتایاہے کہ پچاس سالہ شخص شکل وصورت سے نشئی لگتاہے ،نشے کی زیادتی کی وجہ سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی