شاہدرہ ، کرنٹ لگنے سے دو بچوں کا باپ جاں بحق

شاہدرہ ، کرنٹ لگنے سے دو بچوں کا باپ جاں بحق

لاہور(کرا ئم سےل )شاہدرہ کے علاقے میں فریزر ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپردکر دی ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ فرخ آباد کا رہائشی ظہور فروٹ منڈی میں کاروبار کرتا تھا گزشتہ روز وہ اپنے گھر میںفریزر ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ کا زوردار جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہو گیا ۔شور سن کر گھر والوں نے اس کو طبی امداد لے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید : علاقائی