مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ کے کتابوں کے سٹال میں قارئین کا اظہار دلچسپی

مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ کے کتابوں کے سٹال میں قارئین کا اظہار دلچسپی

لاہور(پ ر) ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ بک فیئر 2014ءمیں مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ کے سٹال پر ملک بھر کے دانشوروں، ادیبوں، صحافیوں، مصنفوں اور سکولوں وکالجوں کے اساتذہ و طالبعلموں کی کثیر تعداد نے مولانا ظفر علی خاں پر شائع کردہ کتابوں کو بنظر استحسان دیکھا اور مولانا ظفر علی خاں پر مطبوعہ کتابوں کو ایک مقام پر یکجا دیکھ کر بے پناہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیا مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ کے ریسرچ آفیسر محمد علی چراغ سٹال پر نوجوان نسل کے افراد اور طالب علموں کو مولانا ظفر علی خاں کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ کرتے رہے گزشتہ تین دنوں کے دوران اہم قومی اداروں کے سربراہوں، نامور ماہر تعلیم، ادبی شخصیات اور اساتذہ کرام نے سٹال کا دورہ کیا اور سٹال پر موجود مہمانوں کی کتاب میں مولانا ظفر علی خاں کی عظیم شخصیت اور ان کی شاعری و نثری کتب کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا نوجوان طالب علموں اور طالبات نے مولانا ظفر علی خاں کی نعتیہ اور حمدیہ کلام کی کیسٹس اور سی ڈی میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا شائقین اور قارئین نے اس بات پر زور دیا کہ مولانا ظفر علی خاں جیسے عظیم قومی رہنما اور جدوجہد آزادی کے بہت بڑے مجاہد کے کارناموں، ان کی علمی ادبی خدمات اور کتابوں کو قوم کے بالخصوص نوجوانوں، طالبعلموں اور عوام الناس میں متعارف کروانے کی آج کے دور میں پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4