گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنجر وال کے اساتذہ اور طلباءکا مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنجر وال کے اساتذہ اور طلباءکا مطالعاتی دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنجر وال لاہور کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے اینجل سکول سسٹم‘ سلامت پورہ‘ لاہور‘ ایمپیریل کالج آف ٹیکنالوجی‘ علامہ اقبال روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ پاک ماڈل گرلز ہائی سکول‘ پنج پیر روڈ‘ لاہور‘ نیو پاک اسٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول‘ نیو شادباغ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ معراج پارک‘ شاہدرہ‘ لاہور اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ بدو بیگم کوٹ لاہور کا وزٹ کیا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد770تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4