سوشل میڈیا وِنگ کو جدید خطوط پر استوار کےا جائے گا‘ منظور احمد وٹو
لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان پےپلز پارٹی پنجاب نے اپنے ماڈل ٹاﺅن سےکرٹرےٹ مےں جہاں آرا کی زےر سرکردگی سوشل مےڈےا وِنگ کا قےام عمل مےں لا ےا گےاہے تا کہ پارٹی کی پالےسےوں کی بہتر اور مستعدی سے تشہےر کی جاسکے اس بات کا فےصلہ گزشتہ روز پنجاب پےپلزپارٹی کے صدر مےاں منظور احمد وٹو کی زےر صدارت اےک اجلاس مےں کےا گےا اُنہوں نے کہا کہ سوشل مےڈےا وِنگ کو جدےد خطوط پر استوار کےا جائےگا جس کے لےے ٹرےنڈ سٹاف اور دوسرا ضروری سازوسامان جلد ہی فراہم کےا جائے گا مےاں منظور احمد وٹو نے سوشل مےڈےا کی اہمےت پر اظہارِ خےال کرتے ہوئے کہا کہ اِس کے ذرےعے سے پارٹی کے پےغام اور پالےسےاں انتہائی تھوڑے وقت مےں ہر خاص و عام تک پہنچائی جا سکےں گی اُنہوں نے کہا کہ موجودہ دور مےں اِسکا استعمال روشن رائے عامہ کی تشکےل مےں بڑی اہمےت حاصل ہے جسکے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونا لازمی امر ہے اُنہوں نے مزےد کہا کہ پےپلز پارٹی لاہور مےں سوشل مےڈےا وِنگ کے قےام سے پارٹی کی سرگرمےوں کے متعلق لوگوں کو جلد آگاہی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی مسائل کے بارے مےں پارٹی کے نقطئہ نظر کو بہتر سمجھنے مےں مدد ملے گی مےاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ سوشل مےڈےا کی اہمےت کے پےشِ نظر اُنہوں نے فےصلہ کےا ہے کہ ڈوےژنل اور ضلعی سطح پر بھی سوشل مےڈےا وِنگ کا قےام عمل مےں لاےا جائے تا کہ پارٹی اور علاقائی شاخوں کے درمےان رابطوں کو مزےد فعال کےا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِس سے مقامی مےڈےا کے ساتھ پارٹی کے تعلقات مزےد بہتر ہونگے۔