پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے استحکام کےلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں‘ عدنان اصغر

پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے استحکام کےلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں‘ عدنان اصغر

لاہور( سپیشل رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہداءکی وارث جماعت ہے یہ وہ سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیںہیں اور ہر فوجی آمر کا مقابلہ ڈٹ کر کیا چاہیے اس کے لیے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی صرف سندھ تک محدود ہو کر رہے گی وہ احمتوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی سب سے بڑی نظریاتی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے پاکستان میں ہے۔

 پیپلز پارٹی حکومت میں وزیروں نے کارکنوں کے کام نہ کر کے خود ان سے دوری کی جس کا نتیجہ الیکشن میں امیدواروں نے دیکھ لیا مگر اب کارکن بلاول کی گرما گرم تقریروں سے دوبارہ متحرک اور فعال ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن وزیروں کے محتاج نہیںبلکہ وہ بھٹو کے فلسفے کے امین ہے اور وہ اس فلسفے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گئے چاہیے اس کے لیے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے بلاول کی مارچ کے پہلے ہفتے میں لاہور آمد سے کارکن اور جیالے متحرک ہو چکے ہے انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیاب ہو کر حکومت میں آکر شہید بینظیر بھٹو کے ادھوے مشن کی تکمیل ہو گئی پیپلز پارٹی وہی کام کریں گئی جو ادھورے رہے گئے ہے غربت کے خاتمے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے پروگرام لائےں گئے جس سے غربت میں کافی حد تک کمی ہومزدوروں کسانوں یوتھ طالب علموںکے لیے ایسی پالیساں بنا ئی جائے گی جس سے ملک خوشخال اور ترقی یافتہ ہوں بلاول بھٹو پاکستان کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ پنجاب کی سیاست کو اپنا مستقبل تصور کرتے ہیں وہ کارکنوں کے درمیان رہنا چاہتے ہے تاکہ قیادت اور جیالوں کی دوری کم ہوں اور پنجاب میں پیپلزپارٹی فعال ہوں وہ یونین کونسل سے لے کر ضلع تک تنظیم کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتے ہے تاکہ متحرک لوگ پارٹی کے لیے کام کریں تاکہ بھٹو ازم کے ذریعے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوں پیپلز پارٹی نجکاری کے سخت خلاف ہے کیونکہ اس سے غربت میں اضافہ ہو گا اور کرائم بڑھیں گے جس سے لوگ خوشحال ہونے کی بجائے غربت کی دلدل میں دھس جائے گے پاکستان اس وقت اس طرح کی حرکات کا متہمل نہیں ہو سکتا لہذا نجکاری کے عمل سے دور رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔لہذا نجکاری کے بجائے لوگوں کو گورنمنٹ سیکٹرز میں نوکریاں دی جائےں تاکہ لوگ جمہوریت پر انحصار کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4