ارشد نصیر کےخلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت8مارچ تک ملتوی

ارشد نصیر کےخلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت8مارچ تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ارشد نصیر کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت8مارچ تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکی جانب سے کی جانے والی حتمی بحث قلمبند کی احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث سابق ڈی سی او(بہاولپور ) افتخار جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 11مارچ تک توسیع کر دی ہے گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم سے تفتیش مکمل کرلیں احتساب عدالت نے ”بلز اینڈ بیئر “ کے ڈائریکٹر شاہد حسن اعوان کے خلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے احتساب عدالت نے امجد حسین کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت7 مارچ تک توسیع کر دی ہے گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبندکیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4