این اے 128 پی ٹی آئی کے رہنما سردار کامل عمر کی صدارت میں اجلاس

این اے 128 پی ٹی آئی کے رہنما سردار کامل عمر کی صدارت میں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )مانگا منڈی موکل فارم میں حلقہ این اے 128کے کارکنوں کا اجتماح زیرصدارت سابق ایم این اے تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار کامل عمر کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی آئندہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں کارکنوں سے مشاورت کی گئی اور عوام سے رابطہ رکھنے پر زیادہ زور دیا گیا اجلاس کے مہمان خصوصی ضلع لاہور کے صدر عبد العلیم خان تھے عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا قتدار کی باریاں لینے والے عوام کی حالت بہتر نہیں کر سکتے ہیںاس کے علاوہ سردار کامل عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے منتخب ہوئے تقریباً 10ماہ ہو چکے ہیں مہنگائی بے روز گاری کے سوا غریب عوام کو کچھ نہیں دیا(ن)لیگ کے منتخب ہونے والے نمائندوں نے مانگا منڈی کی عوام سے دوران الیکشن جو وعدے کئے تھے ابھی تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے جمشید اقبال چیمہ نے خطاب میں کہا کہ میاں برادران صرف کھانا پینے کا جانتے ہیں اور نوکریاں جس کے نام خواجہ اور کشمیری ہو اس کو ملازمت مل جاتی ہے حلقہ سے ایم پی اے کے امیدوار خالد محمود گجر نے کہا کہ 11مئی کو عام انتخابات میں عوام نے بلے کو ووٹ دیا لیکن جھرلو کی وجہ سے شیر جیت گیا تھا



 10ماہ میں ہی غریب عوام کو معلوم ہو چکا ہیں کہ (ن)لیگ والے کیا سلوک کر رہے ہیں حلقہ این اے 128سے تقریباً23یوسی سے تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن لڑنے والے چیئرمین وائس چیئر مین اور یوسی کے صدر اور سیکرٹری نے شرکت کی سٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار نہ آسکے ان کی جگہ جوانٹ سیکرٹری ملک عظمت حسین نے شرکت کی۔