8افراد کےخلاف مقدمہ درج کئے جانے پر اہل علاقہ انصاف کےلئے عدالت پہنچ گئے

8افراد کےخلاف مقدمہ درج کئے جانے پر اہل علاقہ انصاف کےلئے عدالت پہنچ گئے

لاہور(نامہ نگار)مقدمہ مدعی کے خلاف ملزمان کی جانب سے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پر اہل علاقہ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئے ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید نے تھانہ کاہنہ پولیس سے آئندہ تاریخ پیشی پر معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے فاضل عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ مدعی سمیت اہل علاقہ نے عدالت کے باہر خاموش احتجاج کیا متاثرہ افراد نے فاضل عدالت میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ مخالفین مقدمہ درج کروانے پر انتقامی کارروائی کررہے ہیں جس کی پاداش میں انہوں نے ان پر مقدمہ درج کروایا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے متعلقہ تھانے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4