غیر قانونی قبضہ میں ملوث 5افراد کےخلافمقدمہ درج کرنے کا حکم

غیر قانونی قبضہ میں ملوث 5افراد کےخلافمقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے جعلی سازی سے دکانوں اور فلیٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے میں ملوث 5افراد کے خلاف دائر درخواست پر تھانہ گارڈن ٹاﺅن پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے درخواست گزار محمد افضل وڑائچ نے درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کاروباری معاملات کے سلسلہ میں کراچی گیا ہوا تھا کہ اس دوران محمد رمضان ،محمد یوسف،سجاد حسین،جمیل سمیت دیگر نے جعلی من گھڑت بیعنامہ تیار کر کے اسکی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے تاہم اس ضمن میں جب سائل نے اس بیعنامہ کمرشل کی متعلقہ برانچ سے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ تمام کاغذات فرضی اور جعلی ہیں لہٰذا عدالت مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے جس پرفاصل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4